Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میچ کھیلتے ہی پاکستان سے۔۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے پی سی بی نے بھارت کو تجویز دے دی

بھارتی ٹیم نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا سفر نہیں کیا
شائع 19 اکتوبر 2024 11:37am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو آئندہ برس ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سمجھوتے کی پیشکش کی ہے۔

بھارت پاکستان نہ آنے مختلف بہانے تلاش کر رہا ہے اور سیکیورٹی پر خدشات ظاہر کر رہا ہے۔

بھارت کے علاوہ تمام ممالک کی ٹیموں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی ٹیم کا پاکستان سفر تاحال ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سی ای او نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میگا ایونٹ میں بھارت کی شرکت اہم ہے اور اگر انڈیا شرکت نہیں کرتا ہے تو متبادل منصوبہ بندی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو اہم تجویز پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کو کم کرنے کے لیے بھارت کو سفری انتظامات میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بھارت کو تجویز دی ہے کہ ہر میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو بھارت واپس بھیج دیا جائے گا۔

یہ آپشن بھارت کو میچز کے درمیان ملک واپس جانے کی اجازت دیتا ہے۔

یاد رہے بھارتی ٹیم نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا سفر نہیں کیا اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی کے منظور شدہ ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوتی آئی ہیں۔

واضح رہے بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول ہیں، جب کہ پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو شیڈول ہے۔

Pakistan vs India

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025