9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور واقعے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ 24 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
9لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور واقعے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ 24 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے درخواست پر قابل سماعت ہونے بارے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت دی ہے۔
ایڈووکیٹ چودھری محمد بلال کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو نو مئی واقعات کے کیسز میں گرفتار کیا گیا، 9 مئی کیسز کی تحقیقات مکمل نہ ہونے سے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
عدالت تمام کیسز یکجا کرنے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔
MAY 9 RIOTS
MAY 9 CASES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.