Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان کو قتل کی دھمکی، وویک اوبروئے کی بشنوئی کمیونٹی کی تعریف

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں
شائع 19 اکتوبر 2024 11:11am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کی آپس میں ایک دوسرے سے نہیں بنتی۔

انہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور وویک اوبروئے کے درمیان کا تنازعہ بھی کافی مشہور ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے کافی اختلاف رکھتے ہیں۔

وویک اوبروئے نے سال 2000 کی دہائی کے اوائل میں اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ​​تعلقات پر سلمان خان کے ساتھ اپنے تلخ جھگڑے کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جنہیں سلمان خان پہلے ہی ڈیٹ کررہے تھے۔

دعویٰ

اب بھارتی اداکار وویک اوبروئے کی ایک آن لائن ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، اور یہ ویڈیو اس دوران سامنے آئی ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وویک اوبروئے کی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ چل رہی ہے کہ سلمان خان کی حالیہ پریشانی پر وویک اوبروئے نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ’بشنوئی کمیونٹی‘ کی تعریف کی ہے۔

اس ویڈیو کو متنازعہ فلم ساز کمال آر خان نے شئیر کیا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ، وویک اوبرائے اب بھی اپنے دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی اداکار وویک اوبروئے کو بظاہر بشنوئی برادری کی تعریف کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔

ویڈیو کو یہاں اور یہاں بھی شئیر کیا گیا ہے۔

حقیقت

تاہم فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ وویک اوبروئے کی وائرل ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ پیش رفت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 4 فروری 2023 کو دبئی میں ایک کانفرنس میں اوبرائے کے ریمارکس کو ظاہر کرتی ہے، جہاں انہوں نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بشنوئی کمیونٹی کی کوششوں کے بارے میں بات کی تھی۔

دبئی کے ایک اخبار، خلیج ٹائمز نے 9 فروری 2023 کو رپورٹ کیا کہ بھارتی شہر راجستھا سے تعلق رکھنے والی بشنوئی برادری نے چار سے پانچ فروری کو دبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کھجرلی کے 363 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا جن کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں کئی مہمان موجود تھے جن میں وویک اوبروئے بھی مدعو کیے گئے تھے۔

Salman Khan

Fact Check

Vivek Oberoi

bishnoi gang