Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی، سیریز کا ٹائٹل تیار

لارنس بشنوئی گینگ نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
شائع 19 اکتوبر 2024 10:09am

فائر فاکس پروڈکشن ہاوس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی ان دنوں خبروں میں ان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائر پروڈکشن ہاوس کے مالک امیت جانی نے گینگسٹر کی زندگی پر ویب سائز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سیریز کا کاسٹ کا اعلان دیوالی کے بعد کیا جائے گا۔

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کی گینگسٹر بشنوئی سے بات کرنے کی خواہش، نمبر مانگ لیا

رپورٹس کا کہنا ہے کہ سیریز کا ٹائٹل ،’لارنس- اے گینگسٹر اسٹوری‘ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی کے گینگ نے قبول کی تھی۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق سیریز بنانے کی اجازت انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن سے لے لی گئی ہے۔ سیریزکی کاسٹ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امیت جانی نے سیما حیدر اور کنہیا لال کے قتل پر مبنی فلم کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle