Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی طیاروں کو بم سے اُڑانے کی افواہوں سے ایوی ایشن پریشان

ایک ہفتے کے دوران کم از کم 16 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، میڈیا رپورٹس
شائع 19 اکتوبر 2024 09:41am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی طیاروں کو مسلسل بم کی دھمکی موصول ہونے سے انڈین ایوی ایشن پریشانی سے دو چار ہے۔

وہیں اب دو اور بھارتی پروازوں کو جمعہ سے ہفتہ کی رات بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران کم از کم 16 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دہلی سے لندن جانے والی بھارتی پرواز ’وستارا‘ کو بم کی اطلاع ملی جس کے فلائٹ کو ہنگامی طور پر جرمنی کے شہر Frankfurt اتار دیا گیا۔ سیکیورٹی چیک کی تلاشی پر کچھ بھی نہیں ملا۔

بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ

رپورٹ کے مطابق 189 مسافروں کے ساتھ دبئی سے جے پور جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو بھی ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس کی جانچ پڑتال کی گئی لیکن کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہ ہوسکی۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ

مزید برآں بنگلورو سے ممبئی جانے والی (Akasa) اکاسا ایئر کی پرواز کو جمعہ کو ٹیک آف سے عین قبل سیکورٹی الرٹ کی وجہ سے مسافروں سے خالی کرا دیا گیا تھا۔ صرف جمعرات کے روز ہی پانچ پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے معلوم ہوا کہ وہ جعلی الارم تھا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ تفتیش کاروں نے جعلی بم کی دھمکیوں میں استعمال ہونے والی زبان میں مماثلت پائی ہے۔ جن میں بم، ہر طرف خون پھیل جائے گا، دھماکہ خیز آلات، یہ مذاق نہیں ہے، اور تم سب مر جاؤ گے جیسے جملے بار بار استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

Bomb Threats

indian flights