Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  

ایران اسرائیل جنگ کےامکان کو روکا جا سکتا ہے، امریکی صدرجوبائیڈن

مغرب یوکرین کی حمایت جاری رکھےگا
شائع 19 اکتوبر 2024 08:58am

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹا جا سکتا ہے کہ تنازعہ کچھ دیر کے لیے ختم ہو جائے۔ تاہم میں یہ جانتا ہوں کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔

حماس نے اپنے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی

برلن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی پر کام کرنا ممکن ہے۔ لیکن غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام مزید مشکل ہونے والا ہے۔

یوکرین کے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ یو کرین کو طویل فاصلے کے ہتھیاروں کی فراہمی پر اتفاق رائے نہیں، مغرب یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔

world