مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت پر پی ٹی آئی کا اظہارِ اطمینان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی وضاحت پر اظہارِ اطمینان کیا گیا ہے۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے اطمینان اور خوشی ہوئی ہے۔ اعلیٰ عدالت کے ججز کی وضاحت سے ہمیں امید ہے کہ آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ضرور ملنی چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن کو فوراً پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں فراہم کرنی چاہئیں۔
سپریم کورٹ: سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار
خیال رہے کہ جمعہ کے روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز کی جانب سے دوسری مرتبہ وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فریقین کے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے جس کے جوابات دیے گئے ہیں۔ لہٰذا، مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.