Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا، بیرسٹر گوہر

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 06:38pm

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہےجلدکسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے، مولانا سے ملاقات میں ہم ایک اتفاق رائے پرپہنچ چکے ہیں، کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج مولانافضل الرحمان سے طویل گفتگو ہوئی، ہمارے ساتھ آج ایک اورڈرافت شیئرکیاگیا، ہماری میٹنگ جاری تھی کہ خبرآئی کمیٹی نےمنظوری دےدی، کمیٹی نےوہی ڈرافٹ منظورکیاجس پرمولاناکےساتھ ہمارا اتفاق رائےہوا کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائےہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آج مجوزہ آئینی ترمیم کاچوتھا مسودہ ملا، ہماری بات چیت جاری ہےجلد کسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آگے بڑھیں گے، 2ہفتے سے زائد وقت گزر گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، آج درخواست دیں گےکل بانی پی ٹی آئی سےملاقات کریں گے۔

Barrister Gohar Ali Khan

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment

Constitutional Amendments Draft