Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نےآئینی ترمیم کا مسودہ منظورکرلیا
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 11:51pm

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا۔ جبکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظورکرلیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلایا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے نو بجے متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں جاری تھا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دینی تھی۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نےآئینی ترمیم کا مسودہ منظور

آئینی ترمیم کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، مسودے میں سمندر پار پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ کی جانب سے مخصوصی نشستوں کے حوالے سے وضاحتی بیان کے حوالے سے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment