محکمہ وائلڈ لائف نے کنویں میں پھنسے کمیاب نسل کے کچھوے ریسکیو کرلیے
صادق آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے گہرے کنویں میں پھنسے کمیاب نسل کے دو کچھوؤں کو ریسکیو کر کے بعد آدم صحابہ نہر میں چھوڑ دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے حادثاتی طور پر کنویں میں جا گرے تھے اور گہرائی کے باعث پھنس گئے تھے تاہم اب انہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
کچھووں کی یہ نسل بھارت کے علاوہ، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور میانمار میں پائی جاتی ہے۔ یہ کچھوے عام طور پر دلدل، ندیوں، تالابوں اور جھیلوں کے ٹھہرے ہوئے پانی میں پائے جاتے ہیں۔
بین الاقوامی یونین کنزرویشن آف نیچر نے کچھووں کی اس نسل کو غیر محفوظ قرار دے رکھا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہےکہ کچھووں کی اس نسل کو انسانوں سے بڑا خطرہ ہے ان کے گوشت اور چمڑے میں پائی جانے والی خصوصیات کے باعث اسمگلنگ کیلئے انہیں مار دیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.