Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 712 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
شائع 18 اکتوبر 2024 04:45pm

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے کا اضافے دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 712 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD