Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی، مصدق ملک

خورشید شاہ پھونک ماریں گے تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، خورشید شاہ
شائع 18 اکتوبر 2024 04:33pm
If Khursheed Shah blows, things will be fine: Irfan Siddiqui - Aaj News

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے یمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، آئینی ترمیم پر مولانا سے بات بن جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹرعرفان صدیقی کہتے ہیں کہ ہمیں خورشید شاہ کی پھونک پر پورا پورا یقین ہے، خورشید شاہ پھونک ماریں گے تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کی سیاسی بصیرت اور سیاسی تدبر پر بھروسہ ہے۔

Musadik Malik

26th Constitutional Amendment

IRFAN SIDDIQI