Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس کیخلاف نازیبا ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کی شامت، سافٹ وئیر اپڈیٹ ہوگیا

مجھے بہت شرمندگی ہے، خدا راہ مجھے معاف کردیں، میں سندھ پولیس کے افسران و ملازمین سے معافی مانگتا ہوں، ٹک ٹاکر
شائع 18 اکتوبر 2024 03:23pm

سندھ پولیس کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے والے شاہنواز نامی ٹک ٹاکر کا سافٹ وئیر اپڈیٹ ہوگیا جس کے بعد ٹک ٹاکر نے سندھ پولیس سے معافی مانگ لی ہے۔

ٹاک ٹاکر کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اسے سندھ پولیس سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں شاہنواز کا کہنا ہے کہ اسے ویڈیو نہیں بنانی چاہیے تھی اس سے بہت بڑی غلطی ہوگئی۔

ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کل تین بجے ڈیفنس تھانے کے ساتھ ایک ٹک ٹاک وائرل ہوئی تھی، مجھے بہت شرمندگی ہے، خدا راہ مجھے معاف کردیں، میں سندھ پولیس کے افسران و ملازمین سے معافی مانگتا ہوں۔

سندھ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد سافٹ وئیر اپڈیٹ ہونے پر شاہنواز نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ میرے باپ کی توبہ ہے آئندہ ایسی ویڈیو نہیں بناوں گا، نہ خود ایسی ویڈیو بناؤں گا بلکہ دوسروں کو بھی منع کروں گا کہ وہ طرح کی ویڈیوز بنانے سے گریز کریں۔

ویڈیو بیان کے آخر میں ٹک ٹاکر نے سندھ پولیس زندہ باد پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔