Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاندار جیت پر محسن نقوی کی ٹیم کو مبارکباد، تیسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی کیلیے پُرامید

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے
شائع 18 اکتوبر 2024 02:46pm

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی جیتیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قومی ٹیم محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلی اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی

نئے کھلاڑیوں اچھی کارکردگی پر شاباشی دیتے ہوئے بات چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ہے۔ محسن نقوی نے اُمید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

Pakistan vs England

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)