Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں‌ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

شہرمیں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی ممانعت ہے
شائع 18 اکتوبر 2024 12:31pm

کراچی میں دفعہ 144 آئندہ 2 دن کے لئے مزید بڑھا دی گئی۔

جس کے تحت شہرمیں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی ممانعت ہے۔ احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 افراد سے زائد کے جمع ہو کر احتجاج پر پابندی ہوگی، پابندیوں کافیصلہ امن وامان، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔

اس سے قبل 12 اکتوبر کو شہر قائد کراچی شہر میں دفعہ 144 کا نافذ کی گئی تھی۔ کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

karachi

section 144 imposed