Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح

اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
شائع 18 اکتوبر 2024 12:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر بالاخر تین سال کے طویل عرصے بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم بالخصوص اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اس سے قبل پاکستان نے گیارہ ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چار میچز ڈرا ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے فتح کا مزہ چکھا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی

آخری مرتبہ پاکستان نے سال 2021 میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت میں مسلسل چھ ناکامی کے بعد پاکستان نے پہلی کامیابی سمیٹی ہے۔ آسٹریلیا، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز مین پاکستان ناکام رہا تھا۔

Pakistan vs England

multan test

won second test