Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی

قومی اسپنرز نے اپنا اہم کردار ادا کیا
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 12:42pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

پاکستان کی جانب سے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کی گئی ہے۔

چوتھا روز

انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے فورا ہی اولی پاپ کو جلدی آؤٹ کر کے پاکستان کیلیے آسانی پیدا کردی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر کے آؤٹ کر دیا۔

نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو سے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پھر نعمان علی انگلنڈ ٹیسٹ کے کپتان بین اسٹوکس کو شکار بنایا جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔ بریڈن کارس 27 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

انگلش کھلاڑیوں نے گیند چمکانے کا نیا طریقہ نکال لیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کا تیسرا روز

کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستانی اسپنرز ساجد اور نعمان علی نے انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کیا تھا، ساجد خان نے بین ڈکٹ کو آؤٹ کیا جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیسٹ کا دوسرا روز

انگلش ٹیم کے اوپنرز نے دوسرے روز پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تھا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بنا سکے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 239 رنز اسکور کیے تھے، جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، قومی ٹیم نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے اضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔

عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ کا پہلا روز

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے، کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوا دی تھیں۔

بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر تھے۔

خیال رہے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

multan cricket stadium

Pakistan vs England

second test match