Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی پولیس نے سلمان خان پر فائرنگ بھی پاکستان کے سر تھوپ دی

جدید ترین ہتھیاروں کے لیے ڈیلر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا، بالی وڈ اسٹار کی ریکی بھی کی جاتی رہی۔
شائع 18 اکتوبر 2024 12:26am

ممبئی پولیس نے بالی وُڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ اس میں معاملے میں پاکستان میں موجود ڈیلر ملوث ہے۔ اس سے اسلحہ خریدا گیا تھا۔

ممبئی پولیس نے چارج شیٹ میں کہا ہے کہ سلمان خان کو پنویل میں ان کے فارم ہاؤس پر قتل کرنے کا معاملہ 25 لاکھ روپے میں طے کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سپاری احمد آباد کی سابرمتی جیل میں مقید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے قتل کے لیے پاکستان سے جدید ترین ہتھیار خریدے جارہے تھے۔ ان میں اے کے 47، اے کے 92 اور ایم 16 نمایاں تھے۔ جس ہتھیار سے بھارتی پنجاب کے گلوکار سِدھو موسے والا کو قتل کیا گیا تھا اسی سے سلمان کو بھی قتل کیا جانا تھا۔

سلمان خان کے قتل کی ذمہ داری جن کم عمر لڑکوں کو سونپی گئی وہ گجرات، تھانے، نوی ممبئی، پونے اور رائے گڑھ میں چھپے ہوئے ہیں۔

سلمان خان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ذمہ داری 60 تا 70 لوگوں کو سونپی گئی تھی۔ سلمان کے قتل کا منصوبہ اگست 2023 اور اپریل 2024 کے دوران بنایا گیا تھا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سکھا نے ویڈیو کال پر پاکستان کے اسلحہ ڈیلر ڈوگر سے رابطہ کیا۔ ڈوگر نے ہتھیاروں کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی جبکہ سکھا نے 50 فیصد پیشگی ادائیگی اور باقی رقم بھارت میں اسلحے کی ترسیل پر ادا کرنے پر رضامندی دکھائی۔

Salman Khan

Mumbai Police

ARMS DEALER DOGAR

LATEST WEAPONS