Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے اسرائیل مخالف بل بورڈز نصب

تفتیش سے معلوم ہوا شکاگو کے بل بورڈز کو کسی نے ہیک کرکے اسرائیل کے خلاف پیغام لکھ دیا
شائع 17 اکتوبر 2024 11:34pm

امریکا کے شہر شکاگو میں دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے دو بڑے اسرائیل مخالف بل بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ ان دونوں بڑے بل بورڈز کو مبینہ طور پر مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے اسپانسر کیا ہے۔

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ شکاگو کے دونوں بل بورڈ ہیک کرلیے گئے تھے۔ کسی نے اسرائیل مخالف پیغام لکھ کر اِسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کردیا۔ اس حوالے سے شدید ردِعمل بھی سامنے آیا اور پھر تفتیش بھی شروع کردی گئی۔

یہ دونوں بل بورڈ شکاگو کے نواحی علاقے نارتھ بروک میں واقع ہیں۔ بدھ کو نامعلوم افراد نے اِسے ہیک کرکے اسرائیلی مخالف پیغام پوسٹ کردیا اور اسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کیا۔ بل بورڈ پر فلسطینی پرچم بھی نصب کیا گیا اور اسرائیلی مردہ باد لکھ دیا گیا۔ بل بورڈ پر یہ بھی لکھا تھا کہ اس کی ادائیگی مسٹر بیسٹ نے کی ہے۔

ANTI ISRAEL BILL BOARDS

MRBEAST

CHICAGO SUBURB

PALESTINIAN FLAG AND SLOGANS