Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی جڑواں بہنیں تائیکوانڈو کے میدان میں چھا گئیں، گولڈ اور برانز میڈل جیت لئے

منیشا علی اور ملیحہ علی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے
شائع 17 اکتوبر 2024 10:10pm

پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

منیشا علی نے 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

جڑواں بہنیں منیشا علی اور ملیحہ علی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔

اس سے قبل چیمپئن شپ کی 73 کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

sports