Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈھائی سال میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ایک ہفتے میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ، تجارتی بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر سے زیادہ زرِمبادلہ
شائع 17 اکتوبر 2024 08:37pm

قوم کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ڈھائی سال میں پہلی بار ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار بنیاد پر جاری کردہ ڈیٹا میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے ذخائر میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر کو ایس بی پی میں زرِمبادلہ کے ذخائر 11.023 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔ 4 اکتوبر کو زرِمبادلہ کے ذخائر 10.808 ارب ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر سمیت ملک بھر میں موجود زرِمبادلہ کی سطح اس وقت 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16.111 ارب ڈالر ہے۔ تجارتی بینکوں میں موجود زرِمبادلہ کا مجموعی حجم ایک ہفتے کے دوران 15 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5.089 ارب ڈالر ہے۔ یکم اپریل 2022 کو زرِمبادلہ کے ذخائر 11.319 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

State Bank Of pakistan

FOREX RESERVES

MORE THAN $ 11 BILLION