Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سستے میں آذربائیجان گھومنا چاہتے ہیں؟

آذربائیجان نے پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کردیں
شائع 17 اکتوبر 2024 08:12pm

آذربائیجان سیاحوں کے لیے ایک بہترین مقام کے طور پر ابھرا ہے، جو سیاحوں کو تاریخی مقامات، جدید فن تعمیر اور لذیذ کھانوں کا امتزاج پیش کرتا ہے۔

اس کا دارالحکومت ”باکو“ سب سے مقبول شہر ہے، جو اپنے متحرک ماحول، جدید اور تاریخی مقامات کے امتزاج کے لیے جانا جاتا ہے۔

سیاح یونیسکو کے درج اولڈ سٹی (Icherisheher) جاسکتے ہیں، مشہور فلیم ٹاورز کو نہار سکتے ہیں، اور بحیرہ کیسپین بلیوارڈ کے ساتھ چہل قدمی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری ایک مخصوص فیس ادا کرکے سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے بعد آذربائیجان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزا جاری کرنے کے لیے ایک آن لائن سروس بھی متعارف کرائی ہے۔

آذربائیجان پاکستان کے سیاحوں کے لیے دو اقسام کے وزٹ ویزا پیش کرتا ہے: اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ۔

اسٹینڈرڈ سنگل انٹری 30 دن کے ای وزٹ ویزا کی قیمت 20 ڈالر ہے۔ 17 اکتوبر 2024 تک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر ویزا فیس تقریباً 5,556 روپے بنتی ہے۔ اس زمرے کے لیے پروسیسنگ کا وقت 3 سے 5 دن ہے۔

ارجنٹ سنگل انٹری ای وزٹ ویزا کی قیمت 50 ڈالر ہے، جو کہ 13,890 پاکستانی روپے بنتے ہے۔ اس کی پروسیسنگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہے جو کہ 3 سے 5 گھنٹے ہے۔

پاکستانی شہری تین آسان مراحل میں ”آسان ویزا“ سسٹم کے ذریعے ای وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

Azerbaijan

visit visa

visa fee