Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کے پاس آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے نمبرز پورے نہیں، عمرایوب کا دعویٰ

بہنوں اور بیٹیوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، عطاء تارڑ
شائع 17 اکتوبر 2024 08:00pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے نمبرز پورے نہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاجا کیا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بولے لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق تحریک منظوری کیلئے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کی ۔

تحریک پر بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کیا، اپنے خطاب میں عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے اراکین کے اغوا اور ان کے گھروں پر چھاپوں اور فیملیز کو اغوا کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔

انہوں بتایا کہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی اہلیہ کو رات اغوا کیا گیا اسپیکر ایاز صادق کی مداخلت پر ان کو واپس چھوڑا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اپوزیشن لیڈر کو بھرپور جواب دیا۔ان کا کہنا تھا اپوزیشن میں جواب سننے کی ہمت اور حوصلہ نہیں عدم برداشت ان کے منشور کا حصہ ہےتحریک انصاف نے منظم مہم کے ذریعے سیاسی روایات کو زہر آلود کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو حملے کر کے انہوں نے شہداءکے مجسمے مسمار کئے لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن موسیٰ گیلانی اور اغارفیع اللہ نے زین قریشی کی اہلیہ کو اغوا کرنے کی مذمت کی انہوں نے آئینی عدالتوں کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جامعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

National Assembly

Asad Umer

Attaullah Tarar