Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کو کتنے کھرب موصول ہوئے؟

این ایف سی ایوارڈ کے 1 فیصد وار آن ٹیرر فنڈ کی تفصیل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش
شائع 17 اکتوبر 2024 07:50pm

دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کو 14 سال میں 4 کھرب 99 ارب روپے موصول ہوئے۔ این ایف سی ایوارڈ کے 1 فیصد وار آن ٹیرر فنڈ کی تفصیل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں 2010 سے مارچ 2024 تک وار آن ٹیرر کی مد میں جاری رقم کی تفصیل شامل ہیں۔

مالی سال 2010- 11 میں وفاق سے 14 ارب 55 کروڑ روپے موصول ہوئے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 2022-23 میں صوبے کو سب سے زیادہ 70 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے موصول ہوئے۔

مالی سال 2023- 24 میں مارچ تک 56 ارب 46 کروڑ سے ذائد رقم ملی ہے یعنی خیبرپختونخوا کو 14 سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 4 کھرب 99 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

terrorism

KPK

KPK Police

Terrorism in Pakistan

KPK Government