Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارتک آریان میں حقیقی ’پُراسرار طاقت‘ کا انکشاف

کارتک آریان کا فلموں کے حوالے سے اپنی حیرت انگیز ”سکس سینس“ کا انکشاف
شائع 17 اکتوبر 2024 05:14pm

بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم ”بھول بھلیا“ فرنچائز کے دوسرے اور تیسرے پارٹ میں ”روح بابا“ کا کردار ادا کرنے والے کارتک آریان نے خود میں ایک پراسرار طاقت کا انکشاف کیا ہے۔

کارتک آریان نے انکشاف کیا کہ وہ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے بارے میں قدرتی طور پر ایک فطری سمجھ رکھتے ہیں، لیکن وہ کھل کر فلم سازوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے۔

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کی گینگسٹر بشنوئی سے بات کرنے کی خواہش، نمبر مانگ لیا

کارتک آریان نے کہا کہ انہیں اپنی فلموں کے پریمیئر سے پہلے ہی شائقین کا ردعمل جاننے کی گہری صلاحیت حاصل ہے، جس کے باعث وہ فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک آریان نے اپنی اس حیرت انگیز ”سکس سینس“ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سکس سینس پر اندھا اعتماد کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن ہی اپنی گٹ فیلنگ کی بدولت فلم کے مستقل کے بارے میں بتانے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ فلم ”سنگھم اگین“ اور ”بھول بھولیا 3“ کے میکرز نے دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل سے گر کر ہلاک

مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم ”بھول بھلیا 3“ کے مرکزی اداکار کارتک آریان کی جانب سے فلموں کے بزنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی انوکھی سکس سینس کا انکشاف کرنا ترپتی اور اپنی فلم کی کامیابی سے منسلک ہے، کیونکہ اداکار فلم کی پروموشن میں ہمیشہ ”بھول بھلیا 3“ کے باکس آفس پر ہٹ ہونے کی بات کرتے نظر آتے ہیں۔

Singham again

Bhool Bhulaiya 3

Kartik Aaryan