Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کی گینگسٹر بشنوئی سے بات کرنے کی خواہش، نمبر مانگ لیا

میں آپ سے کچھ باتیں کرنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے، سومی علی
شائع 17 اکتوبر 2024 04:04pm

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ ​​گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال بات کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ سومی علی اور سلمان خان 1990 کی دہائی میں ساتھ ہوتے تھے۔ بشنوئی گینگ کے ہاتھوں بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل اور سلمان خان کو اسی گینگ سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے تناظر میں سومی علی کی گینگسٹر لارنس سے بات کرنے کی درخواست سے کئی خدشات جنم لے چکے ہیں۔

سومی علی نے انسٹاگرام پر لارنس بشنوئی کے نام ایک براہ راست پیغام شیئر کیا، جو اس وقت سابرمتی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

سومی علی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ’سلام، لارنس بھائی۔ میں نے سنا اور دیکھا بھی ہے کہ آپ جیل سے بھی زوم کال کرتے ہیں، تو میں آپ سے کچھ باتیں کرنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے۔

کینیڈا کا بھارتی حکومت پر بشنوئی گینگ کو آلہ کار بنانے کا الزام

سومی علی نے مزید کہا کہ ’راجستھان دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے، میں آپ کے مندر میں نماز کے لیے جانا چاہتی ہوں لیکن آئیے پہلے زوم کال کر لیں، مجھ پر یقین کریں یہ چیٹ آپ کی اپنی بھلائی کے لیے ہے، براہ کرم مجھے اپنا موبائل نمبر دیں، میں شکر گزار رہوں گی، شکریہ‘

سلمان خان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش سے جڑی تحقیقات میں ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے رکن سکھا کو گرفتار کیا تھا۔ سکھا کو ہریانہ کے پانی پت میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یہ گرفتاری اپریل میں باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی گئی۔