Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا میچ لاہور کے علاوہ اور کس شہر میں ہوسکتا ہے؟

مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں
شائع 17 اکتوبر 2024 03:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ آئندہ برس پاکستان میں ہوگا جہاں بھارت کے 3 پول میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے لیکن انڈیا کا ایک دوسرے شہر میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کا ایک میچ راولپنڈی میں کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے، براڈ کاسٹر نے ایک میچ راولپنڈی منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں، ایک وینیو بھارتی ٹیم کی زیادہ ٹریولنگ نہ ہونے کی وجہ سے تجویز کیا گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے۔

یاد رہے میگا ایونٹ میں ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔

Pakistan vs India

rawalpindi stadium

Icc Champions Trophy 2025