Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت فرار شیخ حسینہ واجد کیخلاف بنگلہ دیش ٹریبونل کا بڑا فیصلہ

حسینہ واجد اور ان کی پارٹی کے کچھ لیڈران کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی
شائع 17 اکتوبر 2024 02:56pm

بنگلہ دیش ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے سرکردہ لیڈروں سمیت 45 دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

ان تمام پر حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر شروع ہوئی طلباء کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کو انجام دینے کا الزام ہے۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں ٹربیونل نے یہ احکامات استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد دیے۔

ان درخواستوں میں حسینہ واجد اور ان کی پارٹی کے کچھ لیڈران کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حسینہ سمیت 46 افراد کو 18 نومبر تک گرفتار کرنے کے بعد اس کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Bangladesh