Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامے میں اداکاری کا شوق لاہور کے شہری کو مہنگا پڑ گیا

شہری کو ڈرامے میں کام کرنے کیلئے سندھ بلوایا گیا تھا
شائع 17 اکتوبر 2024 02:39pm

ڈرامے میں اداکاری کا شوق رکھنے والا لاہور کا شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے نشانے پر آگیا۔

36 سالہ عامر عباس کو چند روز قبل اداکاری کے لیے سندھ سے کال موصول ہوئی، عامر عباس کو کال کرنے والے نے ڈرامے میں کام کرنے کے لیے کیلئے سندھ بلوایا۔

ذرائع کے مطابق بلوانے والوں نے عامر عباس کو کرائے کے پیسے بھی بھیجے، عامر اپنے ساتھ اداکاری کی شوقین ایک خاتون کو بھی ساتھ لے گیا۔

میرا نام انعام والی لسٹ میں کیوں ڈالا: کچے کے ڈاکو شاہد لوند کا محکمہ داخلہ پنجاب کو فون پر شکوہ

بعد ازاں سندھ پہنچ کر عامر عباس کو کچے کے ڈاکوؤں نے پکڑ لیا۔ رپورٹ کے مطابق زنجیروں سے باندھ کر عامر عباس پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکاری کرنے کی غرض سے جانے والے عامرعباس پر کچے کے ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو اہلخانہ کو بھی بھیجی ہے۔ جس کے بعد وہ اسے چھوڑنے کے عوض کروڑوں روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

تشدد کے دوران عامر عباس نے اہلخانہ کو جلد از جلد پیسوں کے انتظام کرنے کا کہا ہے۔

Honey Trap

Kacha Robbers

kachy kay daku