Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار روپے پر پہنچ گئی

سونے کی عالمی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2682 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے
شائع 17 اکتوبر 2024 01:13pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بلند ترین اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے اور تولہ 700 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ77 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ سونے کی انٹرنیشنل قیمت 7 ڈالر بڑھ کر نئی عالمی قیمت 2682 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Gold prices

increases