Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کی تعمیر بند، گاڑیوں سے ٹیکس وصولی، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی

خیبرپختونخوا میں ادارہ تحفظ ماحولیات نے حکمت عملی تیار کرلی
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 01:11pm
— فوٹو : فضل خالق
— فوٹو : فضل خالق

خیبرپختونخوا محکمہ ماحولیات نے سیاحتی مقامات پر نئی آبادی اور پلاسٹک استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نے بتایا کہ سیاحتی مقامات موسمیاتی تبدیلی میں حساس قرار دیے گئے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے سیاحتی مقامات متاثر ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر حبیب نے کہا کہ سیاحتی مقامات پرپلاسٹک کے استعمال پرجلد پابندی عائد ہوگی، سیاحتی مقامات پر گاڑیوں سے فیس لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رقم ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے استعمال ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں قائم انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

پاکستان

Plastic

KPK Government