Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کے بعد یشما گِل کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز وائرل

صارفین اداکارہ کو ان کی سادگی یاد دلاتے رہ گئے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 01:48pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

حال ہی میں عالمی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر میں شرکت کرنے والی اداکارہ یشما گل کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش دلا دیا۔

خیال رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے 5 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والے اجتماع کے دوران اداکارہ یشما گل نے ان سے سوال کیا تھا۔

یشما گل نے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سنے اور دوبارہ دین کی طرف راغب ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

یشما گل نے سوال کیا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟، اگر انسان اپنی زندگی میں صحیح یا غلط کام کررہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ ہم انسان تو یہی سمجھتے ہیں کہ تقدیر تو پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔

اداکارہ یشما گِل کے اہم سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب وائرل

اب صارفین اداکارہ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان کے وقت کی گئی سادگی یاد دلانے لگے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یشما گل نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں موسیقی سے لطف اندوز ہونے، سڑکوں پر گھومنے پھرنے اور لذیذ کھانوں سے لطف اٹھانے کے بعد بیڈ پر بولڈ انداز میں پوز دیتے دیکھا گیا۔

بس اداکارہ کی جانب سے یہاں تصاویر اپ لوڈ ہوئیں تو وہیں صارفین نے اپنی تنقیدی توپوں کا رخ یشما گل کی طرف موڑ لیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے نے گزارے گئے لمحات کو ایموجیز کی شکل میں بیان کیا اور پوسٹ میں لگائے گئے گانے کے انتخاب پر معافی بھی مانگی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین نے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ڈاکٹر ذاکر سے ملی تھیں اس کے باوجود بھی ویسا ہی حال ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’ڈاکر نائیک کا ایک بیان دوبارہ سن لو ہوسکتا ہے پھر راستے پر آجاؤ۔

Yashma Gill

doctor zakir naik