Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

بابا صدیقی کے قتل کے بعد بشنوئی گینگ سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کے پیچھے پڑ گیا

یہ دھمکی بابا صدیقی کے قتل کے چند روز بعد موصول ہوئی
شائع 17 اکتوبر 2024 11:16am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

حال ہی میں بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کو قتل کرنے والا لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ سلمان خان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا بھی دشمن بن گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جا چکی ہیں مگر اب جو شخص سلمان کی مدد کرے گا اسے بھی ہم اپنے نشانے پر رکھیں گے۔

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ کی تفتیش جاری ہے۔

بابا صدیقی کو قتل کرنے کیلئے ملزمان نے یوٹیوب سے اسلحہ چلانا سیکھا، ملزم کا انکشاف

واضح رہے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتے کی شب باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں بابا صدیقی کے تین قاتلوں میں سے گرو میل سنگھ اور دھرمراج کشیپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ شیوکمار گوتم اس وقت فرار ہے۔ چوتھے مشتبہ ہریش کمار بالاکرم نشاد کو پیر کو اتر پردیش میں گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا۔

Salman Khan

lawrence bishnoi gang

Baba Siddique