Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلائی مخلوق کا اشارہ؟ آسٹریلیا کے ساحل پر پراسرار ’سیاہ گیندیں‘ برآمد

ساحل پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی، رپورٹ
شائع 17 اکتوبر 2024 10:54am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آسٹریلیا کے سڈنی کے ساحل سمندر پر سیکڑوں کی تعداد میں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد ہوئی ہیں جس کے باعث ساحل کو بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی سہ پہر کوگی بیچ پر عجیب سیاہ گیندیں نمودار ہوئیں جنہوں نے حکام کو الرٹ کر دیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ بالز کہاں سے آئی ہیں؟

سڈنی کا ساحل سمندر جہاں عام طور پر مقامی افراد اور سیاحوں کا رش ہوتا ہے، سینکڑوں عجیب و غریب گیندوں سے ڈھکا ہوا تھا، جن کا سائز گولف بال سے لے کر کرکٹ بال جتنا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک نہیں جان سکے کہ مذکورہ گیندیں کس چیز سے بنی ہیں، لیکن یہ ’ٹار بالز‘ ہو سکتی ہیں۔ جو اس وقت بنتی ہیں جب تیل، ملبے اور پانی کے ساتھ رابطے میں آتا ہے۔

دیگر قریبی ساحلوں کی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وہاں لوگ آ جا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خوف کی علامت بننے والی اِن پراسرار سیاہ گیندوں کو خلائی مخلوق کی جانب سے کوئی اشارہ تصور کیا جانے لگا اور صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

found

Mysterious black balls

Sydney beach