Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل سے گر کر ہلاک

گلوکار ون ڈائریکشن گروپ کے سابق میمبر تھے
شائع 17 اکتوبر 2024 09:26am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق معورف گلوکار لیام پین 31 برس کی عمر میں مداحوں سے بچھڑ گئے، نوجوان گلوکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو شدید غم میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار لیام پین بیونس آئرس میں ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

بیونس آئرس پولیس کے مطابق لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پولیس نے بتایا کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔

موت کے وقت مائیکل جیکسن پر کتنا قرض تھا؟ اہم انکشاف

واضح رہے لیام پین نے سال 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بینڈ گروپ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی ، جو دنیا کا ایک مشہور بینڈ اُبھر کر سامنے آیا۔

british singer

liam payne

one direction band

tragic death