Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی ’لاپتا‘ اہلیہ بحفاظت گھر پہنچ گئیں

پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی
شائع 17 اکتوبر 2024 08:44am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے زین قریشی کی بہن ماہنم کبیر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھابھی بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’دعاؤں اور تعاون‘ کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، جہاں دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی انہیں باہر نکالا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ انہیں ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود توڑا نہیں جا سکا، جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔