Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

کار کے سائز کا 340 ملین سال پرانا کیڑا دریافت

اس کیڑے کا جسم ہزار پا کا اور سر کنکھجورے کا تھا،
شائع 16 اکتوبر 2024 10:43pm

سائنس دانوں نے دستیاب معلومات اور شواہد کی بنیاد پر کمپیوٹر کی مدد سے ایک ایسے کیڑے کا چہرہ تیار کیا ہے جو کار کے حجم کا تھا اور 34 کروڑ سال قبل روئے ارض پر پایا جاتا تھا۔

غیر معمولی سائز کا یہ کیڑا سبزی خور تھا اور جن جنگلوں میں یہ رہتا تھا وہیں درختوں کے پتے اور خود رو پودے کھاکر گزارا کیا کرتا تھا۔

سائنس دانوں نے جو کیڑا دریافت کیا ہے اُسے اصطلاحاً اینتھرو پلیورا کہتے ہیں۔ ایسے کسی کیڑے کے وجود کے امکان نے محققین کو ایک طویل مدت تک حیرت سے دوچار رکھا ہے۔

متعلقہ مقالے کے شریک مصنف مائیکل لھریٹیئر کا کہنا ہے کہ اس کیڑے کا ہزار پا کا اور سر کنکھجورے کا تھا۔ یہ جانور جس گروپ سے تعلق رکھتا تھا اس میں کیکڑے، مکڑیاں اور بچھو بھی شامل ہیں۔

فرانس میں کوئلے کی ایک کان کے علاقے سے 1980 کی دہائی کے دوران جمع کیے جانے والے فوسلز کی مدد سے سی ٹی اسکیننگ تکنیک کے ذریعے اس عظیم الجثہ کیڑے کا چہرہ تیار کیا گیا ہے۔ چہرے کی تیاری کے لیے دستیاب ہڈیوں کی سی ٹی اسکیننگ کی گئی تاکہ جزئیات میں کوئی کمی نہ رہے۔ اس عمل کے دوران اس کیڑے کے اجزا بھی خراب ہونے سے محفوظ رہے۔

Car Sized Insect

Arthropleura

arthropod group

centipedes and millipedes