Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کا جنوبی لبنان کے حزب اللہ کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ

حملے میں حزب اللہ کے مزید دو اہم سینئر اہلکار بھی مارے گئے
شائع 16 اکتوبر 2024 09:08pm
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈر جلال مصطفیٰ حریری کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی نے ایکس پر اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے شہر قنا میں ایک فضائی حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے قنا سیکٹر کے کمانڈر جلال مصطفیٰ حریری مارے گئے۔

برطانیہ کا دو اہم اسرائیلی وزرا پر پابندیوں کا عندیہ، فرانسیسی ملٹری شو میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی

انہوں نے مزید کہا کہ ’حریری قنا کے علاقے سے شروع ہونے والے اسرائیل کے ہوم فرنٹ کے خلاف متعدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے کے ذمہ دار تھے۔ ان کے ساتھ حزب اللہ کے دو دیگر سینئر اہلکار بھی مارے گئے جو کہ قنا میں حزب اللہ کے توپ خانے کے سربراہ اور ٹینک شکن میزائلوں کے سیکٹر کمانڈر تھے‘۔

Avichay Adraee

Airstrike in Qana

Jalal Mustafa Hariri

Commander of Hezbollah