Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد الحرام کے فرش کی ٹھنڈک کا راز افشا

یونان کے جزیرے تاسوس سے منگوایا گیا سنگِ مرمر دھوپ اور حرارت کو جذب کرلیتا ہے۔
شائع 16 اکتوبر 2024 08:29pm

مسجد الحرام کے صحن کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے کا راز متعلقہ انتظامی ادارے نے بیان کردیا ہے۔ جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہے کہ مسجدالحرام کے فرش میں نصب سنگِ مرمر کی تین بنیادی خصوصیات ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ مرمر یونان کے جزیرے تاسوس سے منگوایا گیا ہے۔ یہ روشنی اور حرارت دونوں کو منعکس کرتا ہے۔ مسجدالحرام میں لگائے گئے سنگِ مرمر کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک ہے۔

الحرامین افیئرز نے بتایا ہے کہ جب درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب بھی یہ پتھر ٹھنڈا رہتا ہے۔ رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخ نمی جذب کرتے ہیں اور دن میں خارج کرکے سطح ٹھنڈی رکھتے ہیں۔

Masjid al Haram

SPECIAL MARBLE

COOLING EFFECT

HEAT ABSORBER