Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے بغیر چیمپئنر ٹرافی کا تصور نہیں، پاکستان نہ آنے پر متبادل آپشن زیر غور ہے، چیئرمین ای سی بی

پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈکاسٹنگ رائٹس پر بہت منفی اثر پڑے گا، رچرڈ تھامپسن
شائع 16 اکتوبر 2024 08:09pm
Champions Trophy is not possible without India: English Cricket Board - Aaj News

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، بھارت کے پاکستان نہ جانے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور ہو رہا ہے۔

ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ کرکٹ کو براڈکاسٹنگ رائٹ کو بچانا چاہیے، بھارت کے پاکستان نہ جانے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔

رچرڈ تھامپسن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، بھارتی بورڈ کےسابق سیکرٹری جے شاہ جو اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے ان کا اس معاملے میں اہم کردار ہوگا، چند روز میں آئی سی سی کی میٹنگز ہیں ان میں آئی سی سی کے مختلف آپشن زیر غور آئیں گے۔

رچرڈ تھامپسن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان جب کھیلتے ہیں تو اس خطے میں سکیورٹی کے خدشات ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈکاسٹنگ رائٹس پر بہت منفی اثر پڑےگا اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، اگر ایسے حالات آتے ہیں تو بہت سے آپشن دستیاب ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا لمحہ ہے اور امید ہے پاکستان میں پورا ایونٹ دیکھ سکیں گے، یہ معاملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کوئی راستہ نکال لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے مؤقف پر قائم ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیمز کی تمام تزئین و آرائش تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی تمام ٹیموں اور فینز کے لیے ایک یادگار اور ورلڈ کلاس ایونٹ ثابت ہوگا، آئی سی سی بورڈ نے پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی تھی جس میں بھارت بھی شامل ہے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025

Richard Thompson

Indian Team