Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

اطلاع ہے ان کا آئینی ترمیم کا جو پرانا مسودہ تھا وہی برقرار ہے، اسد قیصر

اپوزیشن کے ممبران کو ایک ارب سے بھی زیادہ کی آفرز آرہی ہیں، اسد قیصر
شائع 16 اکتوبر 2024 07:36pm
Govt is constantly lying about the constitutional package: Asad Qaiser - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی پیکج کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، ابھی تک اصل مسودے کو چھپایا گیا ہے، ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ان کا جو پرانا مسودہ تھا وہی برقرار ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئینی مسودے میں یہ آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بات کررہے ہیں، یہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کے لیے آئینی ترمیم پر کام کررہے ہیں، تحریک انصاف تو اس ظلم و جبر کے خلاف کھڑی ہے، ہم مسلسل اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن کے ممبران کو ایک ارب سے بھی زیادہ کی آفرز آرہی ہیں، سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، خواتین کی بے عزتی ہو رہی ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، پاکستان عوام سے کہتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اپنے حق کے لیے اٹھے ہیں، عمران خان اگر آج جیل میں ہیں تو آپ کی حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کے کہنے پر ہم نے احتجاج موخر کیا ہے، لیکن احتجاج ختم نہیں ہوا، ہم ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کے لیے لڑیں گے، خاص طور پر اپنے وکلا برادری سے کہتا ہوں کہ نکلیں، ابھی وقت ہے، ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔

Asad Qaiser

26th Constitutional Amendment