Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلیں مزید مہنگی کردیں، نئی قیمتیں جاری

کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا، خط
شائع 16 اکتوبر 2024 05:23pm

پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی دو مقبول موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

سوزکی موٹرسائیکلوں کے دو ماڈلز ”جی ڈی 110 ایس“ اور ”جی ایس 150“ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو 15 اکتوبر کو جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا۔

خط کے مطابق سوزوکی ”جی ڈی 110 ایس“ کی نئی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح، سوزوکی ”جی ایس 150“ کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔‘

New Prices

Suzuki GS 150

Suzuki Pakistan

Suzuki Motor Cycles

Suzuki GD 110 S