Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائجیریا میں بہاولپور جیسا واقعہ، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک

ٹینکر الٹ گیا اور لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، اس دوران ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2024 03:58pm

نائجیریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

حکام کےمطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔

جس کے نتیجے میں تباہ کن دھماکہ ہواجس سے تقریبا چورانے افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اسی طرح کا واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 139 ہو گئی تھی۔

Nigeria