Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

مُردوں کے ساتھ زندگی گزارنے والا ایک حیرت انگیز قبیلہ

دفنائی گئی لاشوں کو بھی تہواروں میں نکال کر تیار کیا جاتا ہے
شائع 16 اکتوبر 2024 03:12pm
بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ اپنے مُردہ پیاروں کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں؟ انڈونیشیا کے سولاویسی پہاڑوں میں توراجن کمیونٹی ایک ایسا منفرد عمل کرتی ہے جو آپ کو حیران کردے گا

توراجن کمیونٹی اپنے مرنے والے عزیزوں کو بیمار سمجھتی ہے مردہ نہیں ان کے مطابق مرنے کے بعد بھی روح کا وجود ختم نہیں ہوتا اسی لیے وہ اپنے پیاروں کی لاشوں کو ممی بناتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بالکل زندہ لوگوں کی طرح کرتے ہیں انہیں کھانا، پانی اور کپڑے بھی دیے جاتے ہیں

 بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

لاشوں کو فارمَلڈی ہائیڈ اور پانی کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بہترین حالت میں رہیں کیونکہ توراجن کے لوگ مانتے ہیں کہ ایک اچھی طرح محفوظ شدہ جسم خوش قسمتی لاتا ہے

توراجن کے لوگ بچپن سے ہی موت کو زندگی کا حصہ سمجھنا سیکھتے ہیں اور اسے قبول کر کے آگے بڑھتے ہیں یہ ان کا فرض سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کو محفوظ رکھیں اور جب تک ممکن ہو ان کی دیکھ بھال کریں

 بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

اور اگر لاشیں دفن ہو جائیں تب بھی ’ماں نینے‘ نامی تہوار کے دوران انہیں قبروں سے نکالا جاتا ہے صاف کیا جاتا ہے اور نئے کپڑے پہنا کر گاؤں میں لایا جاتا ہے تاکہ انہیں پھر سے اپنے پیاروں کے ساتھ زندگی کا حصہ بنایا جا سکے

death

Indonesia

Culture

WORLD COMMUNITY

strange