Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج

لڑکی اور اسکے والدین نے واقعے کی مکمل تردید کی، متن ایف آئی آر
شائع 16 اکتوبر 2024 11:42am

لاہور کے نجی کالج میں مبینہ ذیادتی کی جھوٹی خبر کا نشانہ بننے والی طالبہ سے منسلک وائرل وڈیو کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

طالبہ سے منسلک فیک وڈیو پر تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کیلئے طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی اور اسکے والدین نے واقعے کی مکمل تردید کی، والدین نے کہا بیٹی 2 اکتوبرکوگھر میں گری،گہری چوٹ آئی، 11اکتوبر تک اسکا علاج اتفاق اورجنرل اسپتال میں ہوا۔

متن ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرز نے لڑکی کو 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد کالج یا کہیں اور نہیں گئی، جھوٹی وڈیو پھیلا کر خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، اس وائرل ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اشتعال دلوا کر طلبا کو احتجاج پر مجبور کیا گیا، مشتعل افراد نے کالج میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی۔

Lahore College