Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’انڈیانا جونز‘ کی فلم بندی کے مقام پر خفیہ مقبرہ دریافت

ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے 2023 میں 'خزانہ' کے مقام پر بائیں جانب دو قبروں کی دریافت سے متعلق قیاس آرائیوں پر تحقیق کی تھی
شائع 16 اکتوبر 2024 08:56am

اردن کے قدیم شہر پیٹرا میں گلابی ریتیلے پتھروں سے تراشے گئے چٹانی پہاڑوں میں ’خزانہ‘ کے نام سے مشہور مقام پر ایک خفیہ مقبرہ دریافت کیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر آف ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیئرس پال کریسمین کی قیادت میں ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے پیٹرا میں ایک خفیہ قبر سے کم از کم 12 انسانی ڈھانچے اور قدیم نوادرات دریافت کیے ہیں، جن کی قدامت کا اندازہ 2 ہزار سال سے زیادہ لگایا جا رہا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے 2023 میں ’خزانہ‘ کے مقام پر بائیں جانب دو قبروں کی دریافت سے متعلق قیاس آرائیوں پر تحقیق کی تھی، اور نئی دریافت نے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں صرف وہ واحد خفیہ چیمبرز نہیں تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت پیٹرا میں تحقیق کے آغاز سے لے کر اب تک دو صدیوں میں ایک انتہائی نایاب دریافت ہے، اور اس سے پہلے اس جیسی کوئی چیز دریافت نہیں ہوئی۔ دنیا کی سب سے مشہور عمارتوں میں سے ایک کے سامنے ابھی بہت بڑی دریافتیں ہونا باقی ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اہم دریافت پیٹرا کے اندر ایک ہی جگہ پر انسانی باقیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہو سکتی ہے، جو تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد اہم ہے۔

hollywood

bollywood film