Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ڈیزل کے علاوہ باقی تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2024 05:37pm

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے برقرار رکھی ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے جو کہ 246 روپے 29 پیسے تھی]1۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر سے پر برقرار ہے۔

مٹی کا تیل بھی 154.90 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کا پاکستانی صارفین کے لیے زندگی کی مجموعی لاگت پر نمایاں اثر پڑے گا، کیونکہ یہ ممکنہ طور پر نقل و حمل کے اخراجات اور مختلف اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ یکم جون سے یکم اکتوبر تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

diesel price

petrol price

petroleum prices

Pakistan Petrol Price