Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل ’گرہیں‘ نے لوگوں کو شدید غصہ دلا دیا ، پابندی کا مطالبہ

ڈرامہ سیریل کی حالیہ قسط مداحوں کے غصے کا شکار ہوگئی۔
شائع 15 اکتوبر 2024 09:12pm

عوام نے ایک اور پاکستانی ڈرامے ”گرہیں“ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عوام کی جانب سے ڈرامہ سیریل ”گرہیں“ پر کالے جادو کو پروموٹ کرنے کا االزام عائد کیا گیا ہے۔

”گرہیں“ کی حالیہ قسط میں جادو کرنے کا طریقہ کار دکھایا گیا۔ جس کی متنازع کلپ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے میکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیمرا سے ڈرامہ پر بین لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثریا، نمرہ کو تکلیف پہنچانے کیلئے اس پر کالا جادو کررہی ہے، جہاں وہ کچھ پڑھتے ہوئے گڑیا میں سوئیاں پروتے ہوئے اپنے شیطانی عمل کو سرانجام دیتی نظر آئی۔

ڈرامہ سیریل کی حالیہ قسط مداحوں کے غصے کا شکار ہوگئی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ’کالا جادو آج بھی ہمارے معاشرے میں رائج ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ اسے کرنے والے افراد ميں کمی نہيں ہوئی، ڈرامہ سیریل ”گرہیں“ میں کالا جادو کا فروغ دیتے دکھایا گیا ہے جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے‘۔

صارفین کی جانب سے پیمرا سے اپیل بھی کی گئی کہ ’ڈرامہ سیریل پر جلد از جلد بین عائد کیا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے مواد کی میکنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے‘۔

Black Magic

Pakistani drama

Girhein