Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: افواہیں پھیلانے والوں کے لئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ایف آئی اے نے نجی کالج پرنسپل کی شکایت پر کارروائی کا آغاز کر دیا
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 10:09pm

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے نے 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر افواہیں پھیلانے پر کارروائی کرئے گی۔

سائبر کرائم سرکل نے ڈس انفارمیشن کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، کارروائی کا آغاز ایف آئی اے نے نجی کالج پرنسپل کی شکایت پر کیا ہے۔

طالبہ سے مبینہ زیادتی کیخلاف طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، احتجاج کا دائرہ کئی شہروں تک وسیع

ٹیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرم میں ملوث عناصر کی شناخت بھی کرئے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پروزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ اب بھاگیں گے نہیں سامنے آئیں گے، میں یہ کئی دفعہ بتا چکی ہوں کہ پنجاب میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند افراد، اکاونٹس اور پراپیگنڈہ سیل نے ایک فرضی خبر کو پھیلایا، اور ان امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی، لیکن ان تمام افراد کو اب ثبوت دینے ہوں گے۔

FIA

Special Investigation Unit

Lahore College