Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیلاروس کے وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 15 اکتوبر 2024 07:31pm

جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی سطح پر بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

pakistan army

Army Chief Asim Munir